اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمان میں ہونے والے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا آبنائے ہرمز میں ایک نئے بحری راستے سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران عمان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات اور نئے بحری راستے سے متعلق نقشے اجلاس میں شریک ممالک کو فراہم کرے گا۔
سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ سلطنت عمان کے ساتھ معاہدے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران کی شرط یہ ہے کہ امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں کیے گئے اپنے وعدوں پر واپس آئے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کا مؤقف ہے کہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی ذمہ داری صرف خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمان میں ہونے والی یہ بات چیت خطے کے ممالک کے باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر آئندہ مذاکرات کی راہ بھی ہموار کرے گی۔
آپ کا تبصرہ